Tuesday, 23 April 2024, 11:10:36 pm

مزید خبریں

 
عالمی برادری یواین کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کرائے:حریت کانفرنس
December 03, 2022

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈووکیٹ دیوندرسنگھ بھیل نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرائے۔انہوں نے جموں میں ایک بیان میں کہاکہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ ہے اوراس مسئلے کے حل تک خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہرفورم پر اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی حمایت کی جبکہ بھارت کشمیریوں اور عالمی برادری سے کئے گئے وعدوں سے انحراف کررہا ہے ۔