Friday, 19 April 2024, 08:02:10 pm
پشاور اوربلوچستان میں ٹائیفائیڈ سے بچاوکے ٹیکے لگانے کی مہم شروع ہو گئی
October 03, 2022

پشاور اوربلوچستان کی ایک سوترپن یونین کونسلوں میں ٹائیفائیڈسے بچاوکے ٹیکے لگانے کی مہم آج شروع ہو گئی ہے جو بارہ روز جاری رہے گی۔مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پشاورمیں نوماہ سے پندرہ برس تک کی عمر کے آٹھ لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈبخارسے بچاو کی ویکسین لگائی جائے گی۔ٹائیفائیڈ سے بچاو کی مہم کو خصوصی طور پر ویکسی نیشن مہم کا حصہ بنایا گیا ہے جو اس ماہ کی پندرہ تاریخ تک جاری رہے گی۔ پشاور میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کوقریبی ویکسی نیشن مراکز یا بنیادی صحت مراکزپرویکسین لگوانے کے لئے لائیں تاکہ وہ اس مرض سے محفوظ رہیں۔ادھرمحکمہ صحت بلوچستان نے تمام شراکت داروں ،سول سوسائٹی اور ذرائع ابلا غ پرزوردیاہے کہ وہ اس مہم میں اپناکرداراداکرے۔