Friday, 19 April 2024, 12:24:25 pm
بھارتی افواج کی بربریت جاری،دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہیدکردیاگیا
October 03, 2022

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جمو ں وکشمیر کے ضلع شوپیاںمیں بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید ایک اوربے گناہ کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔نوجوان کی شناخت نصیراحمدبٹ کے نام سے ہوئی جسے ضلع شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں گھیرائو اورتلاشی کی نام نہاد کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔ادھربھارتی پولیس نے اودھم پورہ کے علاقے بسنت گڑھ میں گزشتہ دوروزکے دوران گھروں پر چھاپوں میں کم ازکم پندرہ بے گناہ نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔دوسری طرف امریکہ میں انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے امریکی عوام کے نام کھلے خط میں مذہبی بنیادوں پرظلم وستم ،امتیازی سلوک اوراقلیتوں کے خلاف بدترین تشدد کے واقعات پر آرایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت پرشدیدتنقیدکی ہے۔