Thursday, 18 April 2024, 07:46:41 am
بھارت کےغیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں ایک اوربھارتی فوجی نےخودکشی کرلی
October 03, 2022

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کرلی ہے۔ فوجی نے ضلع بارہ مولا کے علاقے بونیار میں اپنی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مارلی۔ جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 555 ہوگئی ہے۔