Thursday, 28 March 2024, 08:19:46 pm
روس نے امریکہ پر یوکرین کی جنگ میں براہ راست مداخلت کا الزام عائد کردیا
August 03, 2022

فائل فوٹو

روس نے امریکہ پر یوکرین کی جنگ میں براہ راست مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔روسی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے نائب سربراہ VADYM SRIBITSKY نے ڈیلی ٹیلی گراف کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں جنگ سے پہلے امریکہ اور یوکرین کے انٹیلی جنس افسروں کے درمیان خفیہ مشاورت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر یوکرین کی فوج نے طویل فاصلے کے میزائل حملے کئے۔بیان میں DONBAS اور دوسرے علاقوں پر یوکرین کی فوج کی طرف سے راکٹ حملوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والی اموات کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا گیا ہے۔====