Friday, 29 March 2024, 08:53:07 pm
پاکستان کاورلڈ کپ سپرلیگ اورٹی 20ایشیاکپ کیلئےٹیموں کااعلان
August 03, 2022

پاکستان نے ہالینڈ کے خلاف رواں ماہ کی 16 سے 21 تاریخ تک کھیلنے جانےوالے آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میچز کےلئے 16 رکنی ٹیم اور ایشین کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کےلئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جو 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

 ہالینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کےلئے بابر اعظم کو کپتان مقرر کیاگیا ہے دوسرے کھلاڑیوں میں شاداب خان(نائب کپتان)، عبد اللہ شفیق، فخر زمان، حارث روف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

 ایشین کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کےلئے بابراعظم کپتان ہوں گے جبکہ شاداب خان (نائب کپتان) آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث روف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

 آج لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہاکہ ہمارے لئے دونوں مقابلے اہم ہیں اور ہم نے کپتان اور ہیڈ کوچ کے مشورے سے دستیاب بہترین کھلاڑی منتخب کئے ہیں۔