Thursday, 25 April 2024, 06:28:03 pm

مزید خبریں

 
وزیراعظم شہباز شریف نے تمام بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر اُجاگرکیا ہے، کائرہ
August 03, 2022

فائل فوٹو

امورکشمیر کے وزیرقمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تمام بین الاقوامی فورمز پرمسئلہ کشمیر کواجاگرکیا ہے اورپاکستان کی حکومت اورعوام حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیںگے۔

انہوں نے مظفرآباد کے علاقے CHEHLA میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں ایک تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اٹھا رہے ہیں۔قمر زمان قائرہ نے کہاکہ معاشی بحران کے باوجود وفاقی حکومت نے کشمیری پناہ گزینوں کیلئے ایک ہزار تین سو چودہ گھروں کی تعمیر کیلئے تین ارب روپے فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کشمیری مہاجرین کو درپیش تمام مسائل حل کرے گی۔