Wednesday, 24 April 2024, 10:07:56 am
چین تائیوان کاحصہ، نینسی پلوسی کا دورہ ہماری خود مختاری کی خلاف ورزی ہے:وانگ ژو
August 03, 2022

چین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کا تائیوان کے علاقے کا دورہ ایک چین اصول، چین کی خود مختاری کی بد نیتی پر مبنی خلاف ورزی اور صریحا سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔ چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو چین کے دوبارہ اتحاد میں رکاوٹ ڈالنے کے خواب نہیں دیکھنے چاہئیں کیونکہ تائیوان چین کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا دوبارہ مکمل اتحاد وقت کا تقاضا اور ایک تاریخی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک و قوم کی ترقی کو اپنی صلاحیت کی بنیاد پر رکھتے ہیں اور دوسرے ملکوں کے ساتھ امن کے ساتھ مل کر رہنے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو چین کے استحکام اور ترقی کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔