خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود پاکستان سمیت دنیا بھر سے دو ہزار تین سو بائیس عازمین حج کی میزبانی کریں گے۔
مکہ مکرمہ سے ریڈیو پاکستان کے نمائندے بلال خان محسود نے اطلاع دی ہے کہ حج کیلئے مہمانوں کے پروگرام کے تحت 88 ممالک کے تیرہ سو حجاج اُن میں شامل ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہدائ، قیدیوں اور زخمی فلسطینیوں کے خاندانوں سے ایک ہزار عازمین حج کو دعوت دی گئی ہے۔
جبکہ سعودی عرب میں کامیاب سرجری کے بعد علیحدہ کئے جانے والے بائیس جڑواں بچوں کے خاندانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔