Friday, 19 April 2024, 03:16:09 am
صدر کا امریکہ کیساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں وسیع تر تعاون پرزور
March 03, 2023

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تعلیم، زراعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں کرس ہولڈن کی قیادت میں کیلی فورنیا کی ریاستی اسمبلی کے ایک وفد سے ملاقات میں کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں جنھیں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے رواں سال نوجنوری کو پنجاب اورکیلی فورنیا ایک جیسی ریاست قرارداد پر دستخط کرنے کو سراہا ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری اور کاروبار کو راغب کرنے کی صلاحیت موجود ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی۔صدر مملکت نے دونوں ملکوں کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون بڑھانے اور طلبہ کے تعلیمی پروگراموں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔