Friday, 19 April 2024, 11:41:22 am
مودی حکومت نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق غصب کررکھے ہیں:رپورٹ
December 02, 2022

مودی کی زیر قیادت فسطائی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوام کے حق زندگی سمیت تمام بنیادی حقوق کو غصب کر رکھا ہے اور وہ کشمیر کو اُس کے رہائشیوں کے لئے جہنم بنا رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کشمیریوں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم رکھتے ہوئے عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پانچ اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات نے مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جمہوری اقدار کی پامالی کو بے نقاب کیا ہے۔