Wednesday, 09 October 2024, 10:57:06 am
 
ضم شدہ قبائلی اضلاع اور مالاکنڈ کو آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکسوں سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے، انجینئر امیر مقام
October 02, 2024

وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن کو آئندہ مالی سال کے لئے ٹیکسوں سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں آل پاکستان مائننگ اینڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔

انجینئر امیر مقام نے امید ظاہر کی کہ علاقے میں کاروبار کے فروغ کیلئے اقدامات مفید ثابت ہوںگے۔