Friday, 19 April 2024, 12:37:05 pm
ممتاز فنکارعمر شریف کی پہلی برسی
October 02, 2022

ممتاز فنکار، مزاح کے بادشاہ ٹیلی وژن اور سٹیج کی معروف شخصیت عمر شریف کی پہلی برسی آج (اتوار) منائی گئی۔وہ انیس اپریل انیس سو ساٹھ کو کراچی میں پیدا ہوئے۔عمر شریف نے 1974 میں انیس سال کی عمر میں کراچی میں سٹیج سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ان کے مشہور ترین مزاحیہ سٹیج ڈراموں میں ''بکرا قسطوں پر'' اور ''بڈھا گھر پر'' ہے۔انہیں 1992 میں بہترین ڈائریکٹر اور ایکٹر کے قومی ایوارڈز دئیے گئے۔عمر شریف واحد فنکار ہیں جن کو ایک سال کے دوران چار بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا، انہیں تین گریجویٹ ایوارڈز بھی ملے۔انہیں حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا۔وہ طویل علالت کے بعد گزشتہ سال آج ہی کے دن جرمنی میں انتقال کرگئے تھے۔