Friday, 19 April 2024, 04:37:04 am
بھارتی فوجیوں کی دہشتگردی کی تازہ کارروائی، بے گناہ کشمیری نوجوان شہید
October 02, 2022

آج (اتوار)جب دنیا بھر میں تشدد کی روک تھام کا دن منایا جا رہا ہے، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک اور بے گناہ کشمیری نوجوان بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکاربن گیا ۔ بھارتی فوجیوں نے نصیر احمد بٹ نامی نوجوان کو ضلع شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائی کے دوران شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تازہ ترین شہادت سے مقبوضہ علاقے میں جنوری 1989سے اب تک شہیدکیے گئے کشمیریوں کی تعداد96ہزر 131ہو گئی ہے جو یہ بات ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ کشمیریوں کے لیے عدم تشدد کا عالمی د ن بے معنی ہے۔ادھر بھارتی پولیس نے گزشتہ دو روز کے دوران ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران کم از کم 15 بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔منگل سے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دو روزہ دورے سے قبل وادی کشمیر میں سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ وہ سرینگر، راجوری اور بارہمولہ جائیں گے۔ دوسری طرف امریکہ میں انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے امریکی عوام کے نام ایک کھلے خط میں بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف ظلم و ستم، امتیازی سلوک اور بلوائیوں کی طرف سے جان لیوا تشدد پر آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔