Monday, 09 September 2024, 04:42:53 pm
 
مقبوضہ کشمیر انتخابات:بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ تبدیل
September 02, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت کے الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو فائدہ پہنچانے کیلئے مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے اس سے پہلے لوک سبھا کے انتخابات میں ان کے حلقے میں پولنگ کی تاریخ تبدیل کرنے پر بھی الیکشن کمیشن پر تنقید کی تھی۔

ادھر کانگریس کے صدر رمن بھلا نے جموں میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی روز گار، اراضی، تجارت اور آمدورفت کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی شناخت اور حیثیت چھین رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں سے مقوضہ علاقے میں بھرتیوں، تقرریوں کو خراب کیا جا رہا ہے۔