Saturday, 20 April 2024, 05:11:36 am
تعلیم کا معیار اولین ترجیح ہوگی،وزیرتعلیم
August 02, 2022

فائل فوٹو

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تعلیم کا معیار اولین ترجیح ہوگی۔

انہوں نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین مختار احمد سے ملاقات کے دوران یونیورسٹیوں کو اس طرح جدید بنانے پر زور دیا کہ جس سے وہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کا مقابلہ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ یونیورسٹیوں کومستحکم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں عالمی درجہ بندی میں اعلیٰ مقام حاصل ہوسکے۔وزیر نے سرکاری یونیورسٹیوں کو خودکفیل بنانے پر بھی زور دیا۔