ورلڈ پروکارڈ باڈی بلڈنگ مقابلے یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔
یہ بات میچور اولمپیا پاکستان کے چیف ایگزیکٹو افسر عارف مرزا نے اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بتائی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی دارالحکومت میں ایسے عالمی سطح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور یورپ سمیت پوری دنیا سے تعلق رکھنے والے صف اول کے تقریباً تین سو تن ساز پروکارڈ مقابلوں میں شرکت کےلئے پاکستان آئیں گے۔