غزہ کے علاقے Deir-El-Balah پراسرائیلی حملے میں چارغیرملکیوں سمیت پانچ امدادی کارکن ہلاک ہوگئے ہیں۔غزہ کے میڈیاآفس کے ترجمان کے مطابق یہ غیرملکی غزہ میں ایک ا مدادی ادارے کے ساتھ کام کررہے تھے۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک غزہ پراسرائیلی حملوں میں کم سے کم بتیس ہزارآٹھ سو پینتالیس فلسطینی شہید اورپچھترہزارتین سوبانوے زخمی ہوگئے ہیں۔