Friday, 29 March 2024, 07:06:21 am
سعودی عرب نے اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ 2027 کی میزبانی حاصل کرلی
February 02, 2023

سعودی عرب نے فٹ بال کے بڑے مقابلے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کی میزبانی کیلئے ہونے والی بولی جیت لی۔اس بات کا اعلان ماناما میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی جانب سے کنفیڈریشن کی جنرل کانگریس کے 33ویں اجلاس میں کیا گیا۔سعودی عرب نے قطر کے دستبردار ہونے کے بعد بولی میں بھارت کو شکست دی۔