قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بلوچستان کو درپیش مسائل کاحل ناگزیر ہے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں بلوچستان کے بار ے میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ان مسائل کے عملی حل کیلئے ملکر کام کرناچاہیے۔
کمیٹی نے صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کے تعین اور اس حوالے سے ترجیحات طے کرنے کیلئے طریقہ کار تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔