Saturday, 20 April 2024, 02:23:40 pm
حکومت معیشت کی بحالی،عام آدمی کو ریلیف فراہمی کیلئے پرعزم ہے،مریم نواز
February 02, 2023

پاکستان مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر اورچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قومی معیشت کی بحالی اور عام آدمی کوریلیف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے ۔

انہوں نے جمعرات کے روز بہاولپور میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں موجودہ اضافہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث ناگزیر تھا جس پر گزشتہ حکومت نے دستخط کیئے تھے۔

مریم نواز نے کہاکہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں دس سال حکومت کرنے کے باوجود صوبے میں محکمہ انسداد دہشت گردی کو مستحکم نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون آزادی اظہار کی حمایت کرتی ہے اور صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔اس سے پہلے سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہماری سوشل میڈیا ٹیم ایسے پلیٹ فارمزسے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائے گی۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا ٹیم ملک کے ہرضلع میں مضبوط کی جائے گی۔