Friday, 19 April 2024, 12:45:37 pm
چین نے پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف اپنے تعاون کی یقین دہانی کرادی
February 02, 2023

چین کی اعلی قیادت نے پاکستان کو انسداد دہشتگردی، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور ملکی سلامتی واستحکام یقینی بنانے کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔چین کے صدر Xi Jinping اور وزیراعظم Li Keqiang نے وزیراعظم کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں اس بات کی یقین دہانی کرائی جس میں انہوں نے پشاور میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کی۔دونوں رہنمائوں نے چین حکومت اور عوام کی جانب سے سانحے کے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر Xi Jinping نے کہا کہ چین خطے اور دنیا میں امن وسلامتی کیلئے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے تیار ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے اظہار یکجہتی کا شکریہ اداکیا۔