Wednesday, 24 April 2024, 08:21:08 am
اسلام اورآئین تمام مذاہب کو کے لوگوں کو یکساںحقوق دیتاہے :مفتی عبدالشکور
February 02, 2023

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ اسلام اور آئین پاکستان کے تحت تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے یکساں حقوق ہیں۔اسلام آباد میں بشپ آف یورپ Robert Neil Anas کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام میں جبر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی علماء کا متفقہ نقطہ نظر ہے کہ دہشتگردی حرام ہے اور اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پیغام پاکستان ایک منفرد دستاویز ہے جس پر ہزاروں قومی اور بین الاقوامی علماء نے دستخط کئے ہیں۔بشپ آف یورپ نے پشاور سانحے پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی۔انہوں نے سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے مکروہ واقعات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا جن سے تمام مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔