Thursday, 25 April 2024, 05:58:44 am
اسحاق ڈارکاپاکستان،جاپان اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور
February 02, 2023

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں جاپان کے سفیر WADA MITSUHIRO سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔جاپانی سفیر نے آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے پاکستان اور جاپان کے درمیان خوشگوار تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ملاقات میں وزیر خزانہ کے رواں ماہ جاپان کے مجوزہ دورے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔