Saturday, 20 April 2024, 12:12:36 am

مزید خبریں

 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
February 02, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد،لاہور اور پشاور دس ڈگری سینٹی گریڈکراچی گیارہ کوئٹہ چار گلگت تین مری صفراور مظفرآباد چھ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، LEH، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی برفباری کے ساتھ بارش اور جموں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، پلوامہ اور اننت ناگ ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں گیارہ، Lehمنفی دس، شوپیاں اور بارہ مولہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ۔