Thursday, 12 September 2024, 04:52:27 pm
 
ابراہیم حسن مرادکی ہرقیمت پرکان کنوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت
December 01, 2023

پنجاب کے نگران وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے ہر قیمت پر کان کنوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے آج لاہور میں کان کنوں کی بہبود کےلئے اقدامات کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کان کنوں کی تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کےلئے تمام ذرائع بروئے کارلانے کے احکامات جاری کئے۔

 اجلاس میں ہنگامی حالات کے دوران امدادی کارروائیوں اور کان کنوں کی تربیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔