Saturday, 20 April 2024, 04:35:53 pm
مقبوضہ کشمیر:نومبرمیں بھارتی دہشتگردی میں12 کشمیری شہیدہوئے
December 01, 2022

 

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی  بے دریغ کارروائیوں میں گزشتہ ماہ کے دوران بارہ کشمیری شہید ہوئے۔

 کشمیر میڈیا سروس کے تحقیقی سیکشن کے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہید ہونے والے افراد میں سے پانچ کو جعلی مقابلوں اور حراست کے دوران شہید کیا گیا۔

 رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فوج پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اورغیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت تلاشی و محاصرے کی 190 کارروائیوں کے دوران78 افراد کو گرفتار کیا جن میں زیادہ تر نوجوان، سماجی کارکن، طلبا اور ایک خاتون شامل ہیں۔