Saturday, 20 April 2024, 02:48:53 pm
عالمی برادری بھارت اورمقبوضہ کشمیرکی جیلوں میں قیدکشمیری قیدیوں کی فوری رہائی کیلئے کرداراداکرے:حریت کانفرنس
December 01, 2022

 

کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں قید کشمیری قیدیوں کی فوری رہائی کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔

 ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں ہزاروں کشمیری جعلی الزامات کی بنیاد پر قید ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی جاری ریاستی دہشت گردی اور مقبوضہ کشمیر میں قتل عام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج ، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکار انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

 کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ غیرقانونی طور پر  زیر حراست حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زارکا جائز ہ لینے کےلئے  ایک مشترکہ ٹیم مقبوضہ کشمیر بھیجیں۔