Monday, 02 December 2024, 02:19:23 am
 
وزیراعظم نے دوحہ میوزیم میں پا کستانی ثقافت کے فروغ پرامیرقطرکوسراہا
November 01, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف اور SHEIKHA AL-MAYASSA بنت حمد بن الخلیفہ الثانی نے دوحہ میں ''منظر''نمائش کا افتتاح کیا جس کے بعد پاکستانی فن و ثقافت کی تین ماہ کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

قطر کے نیشنل میوزیم میں منعقد ہونے والی یہ نمائش پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے ثقافتی روابط کا مظہر ہے۔

نمائش'' منظر ''میں 1940 سے اب تک پاکستان میں فن وثقافت کے سفر کی منظرکشی کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے افتتاحی خطاب میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا پاکستان کو اپنے گراں قدر ورثے کی نمائش کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ثقافتی سفارت کاری کو فروغ دینے پرSHEIKHA AL-MAYASSA کے قائدانہ کردارکا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منظر نمائش کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی رابطوں کو انتہائی خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔