Tuesday, 23 April 2024, 03:18:57 pm
ریڈیو پاکستان لاہور کے ایف ایم 101 چینل کی 24ویں سالگرہ
October 01, 2022

ریڈیو پاکستان لاہور کے ایف ایم 101 چینل کی 24ویں سالگرہ ہفتہ کو براڈ کاسٹنگ ہاؤس لاہور میں منائی گئی۔

تقریب میں سٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلہ، کنٹرولر نیوز سجاد پرویز، کنٹرولر پروگرامز جاوید اختر اور ریڈیو پاکستان لاہور کے سٹاف ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر افسران اور عملے نے قوم کی خدمت کے لیے تندہی سے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔