Monday, 09 September 2024, 05:00:55 pm
 
ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی
September 01, 2024

ممتاز کشمیری حریت اور کشمیر کی مزاحمتی تحریک کے رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی اتوار کو منائی گئی۔

سید علی گیلانی نے یکم ستمبر دو ہزار اکیس کو حیدرپورہ میں نظربندی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری تارکین وطن سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مظالم کو دنیابھر میں اجاگر کریں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر حراست چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا بھارت کشمیری عوام کی آزادی کی خواہش کبھی ختم نہیں کرسکے گا۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹرز آویزاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کریں اور زور دیا گیا ہے کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

ادھر کشمیر لبریشن کمیشن، پاسبان حریت، حریت تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے زیراہتمام آزاد جموں و کشمیر میں عوامی اجتماعات سیمینارز اور ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں سید علی گیلانی کو

''ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے'' کے نعروں سے خراج عقیدت پیش کیا گیا