Thursday, 18 April 2024, 05:28:24 pm
تھائی لینڈ کےمعروف بدھ بھکشوکا20مریدوں کےہمراہ پشاورکےتاریخی عجائب گھرکادورہ
August 01, 2022

تھائی لینڈ کے معروف بدھ بھکشو ARAYAWANGSO نے اپنے 20 مریدوں کے ہمراہ آج پشاور کے تاریخی عجائب گھر کا دورہ کیا۔انہوں نے گندھارا اور بدھ مت کی تہذیبوں کے آثار میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 32 ممالک میں مقیم بدھ مت کے پیروکار بدھ ازم کے تاریخی مقامات کو دیکھنے کے لئے خیبر پختونخوا آ رہے ہیں۔