Friday, 19 April 2024, 03:10:09 pm
وزیر مواصلات کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی فوری شروع کرنے کی ہدایت
August 01, 2022

مواصلات کے وزیر مولانا اسعد محمود نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی کا کام فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔پشاور میں سیلاب سے متاثرہ دیہی علاقوں کے دورے کے دوران لوگوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر تباہ شدہ بنیادی ڈھانچہ بحال کررہی ہے۔وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت سیلاب سے متاثرہ آخری شخص کی بحالی تک کوششیں جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ورثاء کیلئے پہلے ہی امداد کا اعلان کیا ہے اور متاثرہ افراد کے تمام نقصانات کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔دورے کے دوران وفاقی وزیر سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملے اور متعلقہ حکام کو امداد اور بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔