پورے خیبر پختونخوا میں ''پڑھے گا تو بڑھے گا خیبرپختونخوا'' کے عنوان سے بچوں کے سکول میں داخلوں کی مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ابتدائی و ثانوی تعلیم کے محکمے نے رواں سال سرکاری سکولوں میں دس لاکھ طلباء کے داخلوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے اپنی موبائل ایپ کے ذریعے داخلوں کے عمل کو ڈیجیٹل بنا دیا ہے جہاںنئے داخل ہونے والے طلباء کے مکمل اعدادو شمار دستیاب ہوں گے۔یہ مہم اس ماہ کے اختتام تک جاری رہے گی۔