Wednesday, 10 August 2022, 03:45:05 am
سپریم کورٹ کا وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے22جولائی کو انتخاب کرانے کاحکم
July 01, 2022

سپریم کورٹ نے اس ماہ کی بائیس تاریخ کو پنجاب کی وزارت اعلی کے عہدے کا انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل تھے۔

اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے عدالت عظمی میں درخواست دائر کی جس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی جس میں گورنر پنجاب کو حکم دیا گیا کہ آج سہ پہر چار بجے وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے پہلے سے ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائے۔آج کی سماعت کے دوران تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ حمزہ شہباز وزرات اعلی کے عہدے کا انتخاب ہونے تک صوبے کے وزیراعلی رہیں گے۔