Friday, 29 March 2024, 05:54:24 pm
پاکستانی آم دنیا میں سب سے بہترین اور میٹھے ترین ہیں،وزیر خارجہ
July 01, 2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں مینگو فیسٹیول کا افتتاح کر کے پاکستان کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے کے سلسلے میں تقریبات کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی آم دنیا میں سب سے بہترین اور میٹھے ترین ہیں۔وزیر خارجہ نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دنیا بھر کے لوگ پاکستانی آم کے اس خزانے تک رسائی حاصل کر سکیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان آم کی دو سو سے زائد اقسام پیدا کرتا ہے۔ آم کی متعدد اقسام میں چونسہ، سندھڑی، انور رٹول اور دوسہری شامل ہیں جو فیسٹیول میں رکھے گئے تھے۔اسلام آباد میں سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔