Thursday, 25 April 2024, 07:25:55 am
وزیرخزانہ کی ریکارڈ ٹیکس وصولی پر ایف بی آر کی تحسین
July 01, 2022

 وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ ماہ ریکارڈ763 ارب روپے کی ٹیکس وصولی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو سراہا ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس وصولی میں32 فیصد اضافہ ظاہرکرتاہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ماضی میں ملک میں کسی بھی مہینے ٹیکس وصولی580 ارب روپے سے تجاوزنہیں کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ انکم ٹیکس کی مد میں389 ارب روپے جمع کیے گئے جو45 فیصد اضا فہ ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے گزشتہ ماہ کوئی پیشگی ٹیکس نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی سربراہی میں اتحادی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کے دوران ٹیکس وصولی ایک ہزار سات سواکتالیس ارب روپے برقراررہی جوگزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں29 فیصد زیادہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران39 ارب روپے ریفنڈ کیے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں44 فیصد اضافہ ہے۔