Thursday, 25 April 2024, 04:40:52 pm
وزیراعظم کا کروٹ پن بجلی منصوبے میں چین کے تعاون پراظہار تشکر
July 01, 2022

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کروٹ پن بجلی منصوبے میں تعاون پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے اعلان کیا کہ 720 میگاواٹ کا کروٹ پن بجلی منصوبہ فعال ہوچکا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا یہ پہلا پن بجلی منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے ساڑھے چار سال کے دوران اس منصوبے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔