Tuesday, 23 April 2024, 04:06:18 pm
مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کو ترجیح دی ہے:بلیغ
July 01, 2022

 پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کو ترجیح دی ہے۔

 وہ آج لاہور میں پنجاب کے سابق وزیر رانا مشہود، سینیٹر سعود مجید اورر کن قومی اسمبلی مجتبیٰ شجاع الرحمن سے گفتگو کررہے تھے۔

گورنر نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور مشکل معاشی حالات کے باوجود اعلیٰ تعلیم کےلئے مختص فنڈ میں اضافہ کیاگیا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ جامعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلسہ تقسیم اسناد کے بروقت انعقاد کےلئے پانچ سالہ منصوبہ وضع کرے۔