Friday, 19 April 2024, 10:26:17 pm
حکومت کاسرکاری اشتہارات کی تقسیم کےلئےڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانےکافیصلہ
July 01, 2022

حکومت نے سرکاری اشتہارات کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنانے کےلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اور نگزیب کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں کیاگیا۔

اس جدید نظام سے اخبارات اور جرائد کی اشاعت کی جانچ پڑتال میں مدد ملے گی۔

 اجلاس کو سنٹرل میڈیا لسٹ پر موجود اخبارات اور جرائد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا کہ باقاعدگی سے شائع ہونے والے اخبارات اور جرائد کو ہی اشہارات دیے جائیں گے۔