Thursday, 25 April 2024, 07:24:37 pm
عالمی بینک کی وباؤں کی روک تھام کی مہم کومستحکم بنانے کیلئےفنڈ کےقیام کی منظوری
July 01, 2022

عالمی بینک نے ایک فنڈ کے قیام کی منظوری دی ہے جس کا مقصد وباؤں کی روک تھام کی مہم کو مستحکم بنانے کےلئے سرمایہ فراہم کرنا ہے۔

 فنڈ سے کم اور اوسط آمدن والے ملکوں پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے وباوں سے بچاؤ ، ہنگامی صورتحال کےلئے تیاری اور فوری ردعمل میں مددملے گی۔

بینک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوووڈ 19 کی تباہ کن انسانی ، معاشی اور سماجی قیمت نے مربوط اقدامات کےلئے فوری ضرورت کو اجاگر کیا ہے تاکہ صحت کے زیادہ مضبوط نظام قائم کئے جائیں اور انسانی وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

عالمی بنک 100 سے زائد ترقی پذیر ملکوں میں صحت کے نظام کو مستحکم بنانے کےلئے فعال اقدامات کے ذریعے وبا سے بچاو، ہنگامی صورتحال کی تیاری اور فوری ردعمل کے حوالے سے سب سے زیادہ سرمایہ فراہم کررہا ہے۔