اقوا م متحدہ کےسیکرٹری جنرل نے کہاہے کہ دہشت گردی کا خطرہ حقیقی اور پیچیدہ ہے جس کے لئے ایک سنجیدہ اور مشترکہ ردعمل کی ضرورت ہے۔

   انتونیو گوتریز کا  دہشتگردی کی بنیادی وجوہات پر توجہ کے ذریعے اس کی روک تھام کی اہمیت پر زور
31 اکتوبر 2017 (13:11)
0

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے دہشت گردی کی بنیادی وجوہات پر توجہ کے ذریعے اس کی روک تھام کی اہمیت پر زور دیا۔ وہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے دہشت گرد ی کے سینئر ایڈ وائزری بورڈ کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ہیں ہمیں کشیدگی اور انتہا پسندی کا موثر اور فوری جواب دینے کی ضرورت ہے۔

 سیکرٹری جنرل نے کہاکہ دہشت گردی کا خطرہ حقیقی اور پیچیدہ ہے جس کے لئے ایک سنجیدہ اور مشترکہ ردعمل کی ضرورت ہے۔