File photo

ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کی ای میلز کا پھر جائزہ لینے کا اجازت نامہ حاصل کرلیا
31 اکتوبر 2016 (09:12)
0

امریکہ میں ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کے نجی سرور سے متعلق ای میلز کا پھر جائزہ لینے کا اجازت نامہ حاصل کیاہے۔ اس اجازت کے بعدایف بی آئی اس بات کاجائزہ لے سکے گا کہ ہیلری کلنٹن کی جانب سے 2009ء سے 2013ء تک ان کی وزارت خارجہ کی مدت کے دوران سرکاری کام کیلئے نجی ای میل سرور کااستعمال اس کی تفتیش کے دائرے میں آتاہے یانہیں۔

اُدھرامریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک رہنما نے ہیلری کی ای میلز کی تحقیقات کو افشا کرنے پر ایف بی آئی پر قانون کی خلاف ورزی کاالزام عائد کیاہے۔