File photo

موسم جزوی طورپر ابرآلودرہے گا:محکمہ موسمیات
31 اکتوبر 2016 (08:45)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پیر کو ملک کے بیشتربالائی حصوں میں موسم جزوی طورپر ابرآلودرہے گا۔ تاہم مالاکنڈ اورہزارہ ڈویژنوں، گلگت اورکشمیرمیں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ملک کے باقی حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

پیر کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور سترہ
کراچی اکیس
پشاور سولہ
کوئٹہ گیارہ
گلگت پانچ
مظفر آباد بارہ
اورمری دس ڈگری سینٹی گریڈ