31 اکتوبر 2016 (08:19)
0

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرسیدابن عباس نے پاکستان اوربرطانیہ کو ثقافتی سطح پر قریب لانے کی ضرورت پر زوردیاہے۔ وہ لندن میں لاہورادبی فیسٹیول کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

ہائی کمشنر نے کہاکہ لندن میں لاہور ادبی فیسٹیول کرانے کامقصد دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی رابطوں کو بڑھانا ہے۔ فیسٹیول میں ادیبوں، شاعروں، فنکاروں، تھنک ٹینک، عمائدین، طلبہ اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔