شعبہ نیوز کے ڈپٹی کنٹرولر خالد محمود انتقال کر گئے
31 مئی 2017 (22:42)
0

ریڈیوپاکستان کے ڈپٹی کنٹرولر نیوز خالد محمود طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئے ہیں ۔
وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے ان کی میت کراچی منتقل کردی گئی ہے جہا ں ان کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد نارتھ ناظم آباد کی تیموریہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
انہیں کراچی کے علاقے پایوش نگر کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔