سعودی نائب ولی عہد کی روسی صدر سے ملاقات۔

سعودی عرب،روس کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
31 مئی 2017 (22:18)
0

سعودی عرب اور روس نے تیل کی منڈیوں اورتوانائی کی قیمتوں میں استحکام سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاہے ۔
یہ بات بدھ کے روز روس کے ایوان صدر میں سعودی نائب ولی عہد اور وزیردفاع محمد بن سلمان نے روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے بعد کہی ۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہاکہ دونوں ممالک نے اختلافات ختم کرنے کیلئے واضح طریقہ کار ضع کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے ۔
صدر پیوٹن نے کہاکہ ہم شام سمیت مختلف مسائل کے حل کیلئے سیاسی اور وزارت دفاع کی سطح پر رابطوں کی حمایت کرتے ہیں ۔
فریقین نے دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے کیلئے  مشترکہ طریقہ کار وضع کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔