اقبال ظفر جھگڑا نے وفاقی حکومت کی طرف سے خیبرپختونخواء کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے صوبے میںشروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

گورنر خیبر پختونخوا،پنجاب کا قومی امور پر تبادلہ خیال
31 مئی 2017 (22:12)
0

خیبرپختونخواء کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے بدھ کے روز اسلام آباد میں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اقبال ظفر جھگڑا نے وفاقی حکومت کی طرف سے خیبرپختونخواء کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے صوبے میںشروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی سماجی واقتصادی بہتری یقینی بنانے کیلئے کثیر جہتی سوچ پر عمل پیرا ہے۔