کابینہ کا سبزار احمد بٹ اور دیگر چودہ کشمیری رہنماؤں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے، راجہ فاروق
31 مئی 2017 (20:55)
0

آزاد جموں وکشمیر کابینہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے بدھ کے روز مظفرآباد میں اجلاس کی صدارت کی ۔
کابینہ نے ایک اور قرارداد میں سبزار احمد بٹ اور دیگر چودہ کشمیری رہنماؤں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
آزاد جموں وکشمیر کی کابینہ نے ایک اور قرارداد میں ترقی پر مبنی اور غریب پرور بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحق ڈار کو مبارکباد پیش کی ۔
انہوں نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافے پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔