ایف آئی اے کی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث افراد کی نشاندہی
31 مئی 2017 (20:47)
0

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انسانی اعضاء کی پیوند کاری کے غیرقانونی دھندے میں ملوث مختلف افراد کی نشاندہی کی ہے۔

یہ بات وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس کو بدھ کے روز اسلام آباد میں بتائی گئی۔
ایف آئی اے نے اب تک تین ڈاکٹروں ، معاون طبی عملے کے چار افراد ، دو ایجنٹ ، گروہ کے دو سرغنے ، ایک سہولت کار ، دو معاون اور دو غیرملکیوں کی نشاندہی کی ہے۔
اجلاس میں کئی دیگر امور بھی زیر غور آئے۔